Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

Tuesday, 30 June 2015

گاجر اور انناس کا استعمال، کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاوَ کا قدرتی ذریعہ ہے

Admin


 

انناس نہ صرف ایک ذائقے دار پھل ہے بلکہ کئی بیماریوں کے حملے سے بچانے کی قدرتی طاقت بھی رکھتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کھانے سے اندرونی چوٹوں اور زخم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔انناس میں موجود اینزائم برومیلین اور اینٹی آکسیڈنٹ ،وٹامن سی کی موجودگی جگر اور معدے کے زخموں کو جلد بھرتا ہے گلے کی سوزش اور آرتھرائٹس میں بھی یہ خوش ذائقہ پھل مفید ثابت ہوتا ہے۔
انناس میں وٹامن سی کی موجودگی قوتِ مدافعت میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔انناس کا متواتر استعمال بڑھاپے میں نظر کو درست رکھتا ہے۔

دوسری جانب ایک نئی تحقیق سے ثابت ہواہے کہ گاجر کے باقاعدہ استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتاہے۔ ماہرین طب کے مطابق گاجر کا متواتر استعمال کیسنر جیسی بیماری پر کنٹرول میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گاجر کے جوس میں وٹامن اے کا بڑا ذخیرہ موجود ہوتاہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرتاہے بلکہ وٹامن اے سے قوت بینائی بھی بہتر ہوتی ہے۔ گاجر کے استعمال سے خون بڑھتاہے اور چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے۔

ماہرین کے مطابق گاجر کے باقاعدہ استعمال سے ذہنی بیماریوں اور پریشانیوں پر بھی قابو پایا جاسکتاہے۔

Admin / Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

0 blogger-facebook:

Post a Comment

Coprights @ 2016, Blogger Templates Designed By Templateism | Distributed By Gooyaabi Templates