شریف بردران اور ان کے نون لیگ کے حواری نورا کشتی اور سازشون میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ اگر نون لیگ کسی کی مخالفت میں زمین آسمان اک کئے ہوئے نظر آئے تویہ عوام کو دکھانے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ہوگا اندرون خانہ نون لیگ نے ان کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام رکھے ہوں گے۔ نون لیگ کل تک آصف زرداری کو سرعام لٹکانے کی بات کرتی رہی ہے۔ لیکن وقت نے ثابت کیا کہ ان کی ساری ٘مخالفت اک نورا کشتی کے سوا کچھ نہ تھی
Imran Khan get strong under harsh cirmcustances |
تحریک انصاف کو مذاکرات میں الجھا کر پس پردہ نون لیگ سازشوں کے جال بچھارہی تھی۔ عمران خان اور تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کے لئے اک حکمت عملی مذاکرات کے دوران ہی تیار کر لی گئی۔ اپنی مہارت اور تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے نون لیگ نے اک مہلک منصوبہ ترتیب دیا جس کو عملی رنگ دینے کے لئے جاوید چوہدری جیسے صحافیوں اور چند میڈیا گروپس کی حمایت حاصل کرلی گئی۔ منصوبے کے تحت جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آتے ہی جھوٹ اور الزامات کا اک طوفان برپا کرکے عمران خان اور تحریک انصاف کو گرانے کا منصوبہ طے پا یا۔ اس کے مندرجہ ذیل اہداف تھے
-1 عمران خان کو اس قدر پریشر میں لایا جائے کہ وہ دفاعی انداز اختیار
کر کے نون لیگ کے بارے میں نرم لب و لہجہ اختیار کر لیں
-2 تحریک انصاف کے دھرنے کو چند جنرلوں سے جوڑ دیا جائے
-3 جو لوگ بالخصوص نوجوان طبقہ تبدیلی کی امید پر عمران خان اور
تحریک انصاف کی حمایت کر رہے ہیں ان کو بد دل کیا جائے
-4 تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کو ہوا دے کر پارٹی کو نقصان
پہنچایا جائے اور اس کی ساکھ پر کاری ضرب لگائی جائے
-5 تحریک انصاف کے خلاف میڈیا میں اک طوفانی مہم کے ذریعے ان پر
اتنے سوالیہ نشانات کھڑے کئے جائیں کہ سیاسی طور پر مضبوط امیدواروں کی تحریک
انصاف میں شمولیت کو روکا جائے
-6 قومی اسمبلی سے استعفی کے معاملے کو طول دے کر الجھا دیا جائے۔
اور اس کے ذریعے تحریک انصاف پر دباو ڈالا جائے اور ان کے اراکین میں بغاوت کو ہوا
دی جائے۔
Imran Khan most popular leader of Pakistan |
نون لیگ کا تحریک انصاف اور عمران خان پر یہ پہلا وار نہیں ہے۔ عمران خان کے عملی سیاست میں حصہ لینے کے اعلان اور تحریک انصاف کے قیام کے ساتھ ہی نون لیگ نے بھانپ لیا کہ ان کی سیاست اور انداز حکومت کو اگر خطرہ ہو سکتا ہے تو یہ عمران خان کی نوزائیدہ پارٹی تحریک انصاف سے ہے۔ لہذا نون لیگ نے عمران کے خلاف اک زہریلی مہم بھرپا کی، عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ ثابت کیا گیا، اور اخبارات میں برطانیہ اسے امداد کے جعلی چیک شائع کروائے گئے۔ عمران خان کی ذاتی زندگی پر رکیک حملے کئے گئے۔
اس وقت نون لیگ کی سازشیں کامیاب نہ ہوئیں اور نہ ہی آج ان کا
مہارت سے پھیلایا ہوا سازشوں کا جال کوئی مطلوبہ نتائج دے رہا ہے۔ ان کی ناکامی کی
کل اور آج اک ہی وجہ اور ان کے راستے کی اک ہی رکاوٹ ہے اور وہ ہے عمران خان کی
ذات۔
پہلی بات یہ کہ عمران خان ذہنی طور پر انتہائی مضبوط انسان ہیں
جوں جوں حالات مشکل ہوتے جاتے ہیں وہ مزید جرات کے ساتھ کھل کر سامنے آتے ہیں۔
دوسرا وہ لالچی نہیں ہیں، اسمبلی کی رکنیت ان کی پہلی ، دوسری بلکہ تیسری ترجیح بھی
نہیں ہے۔ لہذا ان معاملات پر عمران خان کو زیر دباو نہیں لایا جا سکا۔ جہاں تک
پارٹی اختلافات کو ابھارنے کی بات تھی یہاں بھی عمران خان نے واضح اور بے لچک موقف
اپنا کر ایسے کسی فتنے کی وقت سے پہلے ہی سرکوبی کر دی ہے۔
General Pasha |
رہی بات سابق جنرلوں کو تحریک انصاف کے دھرنے کے ساتھ جوڑنے کی
تو اس معاملے میں نون لیگ اک حد سے آگے نہیں جا سکتی۔ اس کی وجہ وہی ہے جس نے تحریک
انصاف کو واضح ثبوتوں کے باوجود الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے جنرل کیانی کا نام
لینے سے روکے رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے اراکین نجی محفلوں میں تو اس کا ذکر کرتے
رہتے تھے مگر پارٹی کے پلیٹ فارم سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گی۔ یہ اک کھلا
راز ہے کہ 2013 کے الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی اور یہ بھی اک کھلا راز ہے کہ
طاقتور اداروں اور افراد کے ملوث ہونے کی وجہ سے ملکی مفاد میں تحریک انصاف نے اپنی
توپوں کا رکھ اس دھاندلی سے مستفید ہونے والی نون لیگ کی طرف رکھا، کبھی دھاندلی
کروانے والوں کا نام کھل کر نہیں لیا۔
تاہم یہ بات واضح ہے کہ
عمران کی مضبوط اور کرشماتی شخصیت، جرات مندانہ اور بے ٹوک موقف اور طبعیت
میں پائی جانے والی بے نیازی کے سبب یہ سازشوں کے مہارت سے بچھائے ہوئے جال اور زیریلے
پروپیگنڈہ محض مکڑی کا جالا ثابت ہوں گے اور ملکی سیاسی افق پر عمران خان کی پیش
قدمی جاری رہے گی تا وقتیکہ نورا کشتی اور سازشوں کے ماہر اپنے انجام کو پہنچ جائیں
گے اور ملک میں اک مثبت سیاسی کلچر کا آغاز ہو گا
(If
you like this article, please share with others using below given button).
0 blogger-facebook:
Post a Comment