Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

Sunday 2 August 2015

Fayaz ul Hassan proved only PTI has courage to Challenge Altaf Hussain

Admin
اک ایسے وقت میں جب پاکستان کی بیشتر سیاسی جاعتیں ایم کیو ایم کے خلاف سیاسی مصلحت یا پھر خوف کی وجہ سے زبان کھولنے سے ہچکچاتی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان نے ثابت کیا کہ تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو  ملک اور ملکی اداروں کے خلاف بے ہودہ بکواس کرنے والے کسی شخص کو سیاسی مصلحتوں سے اوپر اٹھ کرمنہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور کسی بھی خوف کو خاطر میں لائے بغیر کراچی  پر مسلط نیم پاگل درندگی پر آمادہ شخص کو للکار سکتی ہے۔ پاکستانی میڈیا پر سرعام کبھی الطاف حسین کی اس انداز میں مذمت اور اس کے خلاف اس طرح کے الفاظ کہنے کی جراءت کسی سیاسی لیڈر نے نہیں کی








ایسے وقت میں جب نون لیگ سیاسی مصلحت کی چادر اوڑھ کر گہری نیند سو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا تو خیر ذکر ہی کیا جناب آصف علی زرداری کی قیادت میں وہ اک کمیشن مافیا بن چکی ہے۔ قومی مسائل اور معاملات سے ہٹ کر ان کا لوٹ کھسوٹ کا اپنا اک ایجنڈا ہے۔ مال بنانے میں وہ اس قدر مشغول ہیں کہ ان کو اپنے اردگرد کا نہ کوئی ہوش ہے اور نہ کوئی فکر۔ پاکستان تحریک انصاف نہ صرف الطاف حسین کی مذمت کر رہی ہے بلکہ ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ کرکے کراچی میں پھیلے بھتہ مافیا اور سیاسی ناسور کی سرکوبی میں پیش پیش ہے۔

کراچی میں رینجرز کے آپریشن سے بوکھلا کر الطاف حسین مختلف پاکستان مخالف بیان سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرتے رہتے ہیں۔ ماضی میں اس طرح کے کامیاب ہونے والے اوچھے ہتھکنڈے اب الطاف حسین کے لئے ندامت کا باعث اور رسوائی کا ہار بن رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے کھلے عام مذمت کرکے الطاف حسین کو پیغام دیا ہے کہ اب اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پاکستانی ریاست اور عوام کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔

فیاض الحسن چوہان نے الطاف حسین کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بکواس کرنے والے شخص اور پارٹی کے کسی مینڈیٹ کو ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الطاف حسین ہر رات کتے کی طرح بھونکتا ہے اس کے خلاف اب کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر جب اینکر نے ان کو ٹوکا تو انھوں نے کہا کہ جس طرح الطاف حسین کبھی انڈین آرمی اور کبھی نیٹو کی افواج کو کراچی آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ رینجرز کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہتے کہ میں نے تمہاری ماوءں کو چھیڑا ہے جو میرے خلاف کاروائی کرتے ہو۔ وہ ایسے شخص کے بارے میں اس سے بہتر الفاظ استعمال نہیں کرسکتے. اب یہ بکواس اور لاف زنی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید مطالبہ کیا کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لا کر سزا دی جائے اور ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے


Admin / Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

0 blogger-facebook:

Post a Comment

Coprights @ 2016, Blogger Templates Designed By Templateism | Distributed By Gooyaabi Templates