Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

Tuesday, 30 June 2015

موبائل فون دیر تک چارج رکھنے کےلئے مفید مشورے

Admin


 

نیویارک یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ سمارٹ فون کی بیٹری بہت تیزی سے کم ہوتی ہے اور اس کی بیٹری کے وقت کو بڑھانے کے لئے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کوایسے طریقے بتائیں گے کہ آپ کے اینڈرائڈ موبائل کابیٹری ٹائم بڑھ جائے گا۔
پاور سیوئنگ موڈ کا استعمال
اکثر اینڈرائڈموبائلز میں کمپنیوں نے یہ موڈ رکھا ہوا ہے اور جب بیٹری ایک خاص حد پر پہنچ جاتی ہے تو یہ موڈ خود بخود آن ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کے فون میں یہ موڈ نہ ہو تو آپ ایک ایپ ’جوس ڈیفنڈر‘ انسٹال کر لیں۔
اپنے فون کو خودکار بنائیں
موبائل کی بیٹری اس وقت بہت تیزی سے کم ہوتی ہے جب وہ خود بخود وائی فائی اور دیگر سافٹ وئیرز آن کردے۔ اگر آپ ایپ ’ٹاسکر ‘یا آٹومیلٹیٹ‘ انسٹال کرلیں اور ا س میں ایسی کمانڈز دے دیں جن میں صرف بوقت ضرورت ضروری اشیاءآن ہوں تو آپ کے موبائل کی بیٹری کا وقت بڑھ جائے گا۔
استعمال نہ ہونے والی ’ایپ‘ کو ڈیلیٹ کردیں
ایسی ایپس جو آپ استعمال نہیں کرتے انہیں ڈیلیٹ یا غیر فعال کردیںکیونکہ یہ ایپ بھی بیٹری کا وقت کم کردیتی ہیں۔
ہوم سکرین کو صاف رکھیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہوم سکرین پر غیر ضروری ایپس موجود نہ ہوں کیونکہ اگر آپ کے ہوم پیج پر ایپس کی بھرمار ہو گی تو موبائل کی بیٹری بہت تیزی سے کم ہوتی جائے گی۔
ڈسپلے لائیٹ
اگر آپ کی سکرین کی لائیٹ زیادہ یر تک آن رہے تو یہ بہت زیادہ بیٹری استعمال کرے گی اور آپ کی بیٹری جلد ختم ہوجائے گی۔ جتنی جلدی سکرین کی لائیٹ بند ہو گی اتنا ہی اچھا ہے۔ اسی طرح سکرین کی چمک(brightness)کو بھی کم رکھیں۔
Vibrationبند رکھیں
کچھ لوگ رنگ ٹون کے ساتھ vibrationکو بھی آن رکھتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹری کا وقت کم ہوتا جاتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ vibrationکو آف کردیں ۔
نوٹیفیکیشن بند کردیں
ہر بار جب کوئی آپ کی پوسٹ وغیرہ پر کمنٹ کرتا ہے تو ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوتا ہے گو کہ آپ کو یہ علم رہتا ہے کہ کیا ہورہا ہے لیکن اس سے بیٹری ٹائم کم ہوجاتا ہے۔ کچھ ایپس ایسی بھی ہیں جو آپ کو وقت بے وقت نوٹیفیکیشن بھیجتی رہتی ہیں۔ آپ کے لئے ضروری ہے کہ نوٹیفیکیشن کو بند کردیں۔
جی پی ایس بند رکھیں
جی پی ایس بھی ان چیزوں میں سے ایک ہے جو بیٹری ٹائم کو کم کرتا ہے۔ گو کہ گی پی ایس ایک سہولت ہے لیکن بعض اوقات آپ کو اس کی ضرورت نہیں ہوتی لہذا آپ اسے بوقت ضرورت آ ن کریں۔
پروسیسر کی سپیڈ کم کردیں
یہ ایک انتہائی اقدام ہوتا ہے اور بہت زیادہ مجبوری میں اٹھایا جا سکتا ہے۔ آپ کو با آسانی ایسی ایپس مل جاتی ہیں جن سے آپ یہ کام لے سکتے ہیں۔


Admin / Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

0 blogger-facebook:

Post a Comment

Coprights @ 2016, Blogger Templates Designed By Templateism | Distributed By Gooyaabi Templates