افغان حکومت اور انٹیلیجنس ذرائع کے
مطابق گذشتہ کئی برس سے مسلسل روپوشی کی زندگی گزانے والے طالبان رہنما ملا عمر دو
یا تین برس پہلے جاںبحق ہو گئے تھے۔
ان اطلاعات پر افغان طالبان کے ترجمان
سے بی بی سی نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں جلد ہی بیان جاری کیا
جائے گا۔
افغان صدر اشرف غنی کے ایک ترجمان کے
مطابق حکام طالبان رہنما کے جاںبحق کے بارے میں آنے والی نئی معلومات کی تصدیق تحقیقات
کر رہے ہیں۔
صدر کے ترجمان سید ظفر ہاشمی نے کہا ہے
کہ:’ جیسے ہی ہمیں مزید تصدیق ہوتی ہے تو ہم اس کے بارے میں ذرائع ابلاغ اور افغان
عوام کو آگاہ کر دیں گے۔‘
0 blogger-facebook:
Post a Comment