Now you can Subscribe using RSS

Submit your Email

Friday 26 August 2016

پاک فوج پوری دنیا پر بازی لے گئی عالمی مقابلے میں شاندار فتح بھارت ،امریکہ، برطانیہ ، چین سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Admin
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے جوانوں نے چین میں اسنائپنگ اور شوٹنگ کا عالمی مقابلہ اپنے نام کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کی ٹیم نے تمام انفرادی اور ٹیم ایونٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاک فوج کے نائیک ارشد مقابلے کے بہترین اسنائپر قرار پائے۔

raheel sharif


بین الاقوامی اسنائپنگ مقابلہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا، جس میں 14 ممالک کی 21 ٹیموں نے حصہ لیا۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں پاک فضائیہ کے سی 130 ہرکولس ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ نے برطانیہ میں ہونے والے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ میں فتح حاصل کی تھی۔برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس فیئر فورڈ میں ہونے والے شو میں 50 ممالک کے 200 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا، جس میں پاکستان کی نمائندگی سی 130 طیارے نے کی، جہاں پاک فضائیہ نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔گزشتہ سال پاک فوج کی ٹیم نے برطانوی آرمی کے ’ایکسرسائز کیمبرائن پٹرول‘ ایونٹ میں بھی تقریباً 140 ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

Admin / Author & Editor

Has laoreet percipitur ad. Vide interesset in mei, no his legimus verterem. Et nostrum imperdiet appellantur usu, mnesarchum referrentur id vim.

0 blogger-facebook:

Post a Comment

Coprights @ 2016, Blogger Templates Designed By Templateism | Distributed By Gooyaabi Templates